ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :میڈیکل اور ڈینٹل کورسس کی فیس میں تین گنااضافہ :اے سی کے توسط سے وزیربرائے طبی تعلیم کو میمورنڈم

بھٹکل :میڈیکل اور ڈینٹل کورسس کی فیس میں تین گنااضافہ :اے سی کے توسط سے وزیربرائے طبی تعلیم کو میمورنڈم

Mon, 16 Jul 2018 21:44:54    S.O. News Service

بھٹکل:16/جولائی (ایس اؤ نیوز) سال 2018-2019کے میڈیکل اور ڈینٹل کورسس کے لئے فیس میں تین گنا اضافہ کئے جانے سے غریب طلباکو  میڈیکل میدان سے محروم کئے جانے کا حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے اے بی وی پی بھٹکل شاخ  کے ممبران نے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی معرفت ریاستی وزیر برائے میڈیکل تعلیم کو میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم کے مطابق گذشتہ سال سرکاری کالجوں میں میڈیکل کورسس کے لئے 16،700روپئے  اور ڈینٹل کے لئے 14،000روپئے فیس لی جاتی تھی جس میں اضافہ کرتے ہوئے میڈیکل کے لئے  50،000روپئے  اور ڈینٹل کے لئے 40،000روپئے کی گئی ہے۔  اور اسی طرح خانگی میڈیکل کالجوں میں میڈیکل  سرکاری سیٹس  کے لئے 77،000روپئے اور ڈینٹل کے لئے 49،500 روپئے فیس  تھی جس کو بڑھا کربالترتیب  97،000 اور63،030روپئے کئے جانے سے غریبوں کے لئے میڈیکل تعلیم صرف امیروں کی جاگیر بن گئی ہے۔ جب کہ خانگی میڈیکل کالجوں میں ایک سیٹ کے لئے 6،32،600روپئے فیس تھی اس میں بھی اضافہ کرتے ہوئے 6،83،100روپئے کی گئی ہے جو طلبا برادری کو تعلیم سے محروم کرنے کا سبب بننے کا الزام لگایا گیا ہے۔


Share: